اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بدھ کے دن اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو کے دوران مسجد الاقصی میں صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کی۔ رجب طیب اردوغان نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات پر عالمی برادری کی خاموشی کوبھی اپنی تنقیدکا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ اشتعال انگیز اقدام ساری اسلامی دنیا خصوصا مشرق وسطی میں غیظ و غضب کا باعث بنے گا۔ ترکی کے صدر نے اس گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد الاقصی میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے مقابلے کےلۓ میدان عمل میں اتر پڑے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲