اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی مسلمان کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب یہ فلسطینی، صیہونی آباد کاروں کے حملے کا جواب دے رہا تھا۔صیہونی آباد کاروں کی جارحیت کے جواب میں اس فلسطینی مسلمان کی جوابی کاروائی میں تین صیہونی آبادکار زخمی ہوگئے تھے۔دوسری جانب تل ابیب میں ریلوے اسٹیشن پر ایک فلسطینی کی کاروائی میں ایک صیہونی، جو زخمی ہوگیا تھا، زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگيا۔ جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کے خلاف فلسطینیوں کی کاروائی صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں ان کا ایک ردعمل ہے جو انھوں نے کفرکنا میں ایک فلسطینی کو شہید کئے جانے کے جواب میں دکھایا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوجیوں نے پیر کی شام کو بھی غزہ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ادھر صیہونی فوجی، ٹینکوں اور بلڈوزروں کے ساتھ خان یونس میں داخل ہوگئے اور اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲