10 نومبر 2014 - 06:09
عزاداروں پر حملے کے سلسلے ميں تينتيس افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کيا

سعودي حکومت نے الاحسا ميں عزاداروں پر حملے کے سلسلے ميں تينتيس افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کيا ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے شب عاشور الاحسا ميں عزاداروں پر دہشتگردانہ حملوں کے سلسلے ميں تينتيس افراد کو گرفتار کيا ہے.

سعودي سيکورٹي اداروں نے اعلان کيا ہے کہ گرفتار ہونے والوں ميں کچھ لوگ ايسے ہيں جو اس سے پہلے بھي ملک کے اندر اور باہر دہشتگردانہ کارروائياں انجام دے چکے ہيں - 

سعودي سيکورٹي اداروں کے مطابق  گرفتار ہونے والے يہ افراد ملک کي اہم شخصيات اور حساس نوعيت کے مراکز پر بھي حملے کرنا چاہتے تھے -

اس سے پہلے سعودي وزارت داخلہ نے شہر الاحسا ميں چھے دہشتگردوں کي گرفتاري کا اعلان کيا ہے -

ياد رہے کہ شب عاشور مشرقي سعودي عرب کے شہر الاحسا ميں تين حسينيوں اورمساجد پر دہشتگردانہ حملوں ميں آٹھ عزادار شہيد اور تيس سے زائد زخمي ہوگئے تھے -

 .......

/169