اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی، جس سے اہم کمانڈر سمیت 6 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب امن لشکر نے باڑا کے علاقے شلوبر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سابق کمانڈر فقیر شلوبر نے اپنے مرکز پر سفید جھنڈ لہرادیا اور دیگر دہشت گرد فرارہوگئے ہیں، امن لشکر اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک رضاکار جاں بحق ہوگیا۔ امن لشکر کے رضا کاروں نے دہشت گردوں کے 3 کمانڈروں کے گھروں کو جلادیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲