اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق باوجودیکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے کل بدھ کو اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ترکی کی کشتی " ماوی مرمرہ" پر اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے تاہم اس کیس کی تحقیقات کو اپنے دائرۂ اختیارات سے باہر بتایا ہے۔ اس عدالت کے بقول غزہ کے لئے امداد لے جانی والی ترکی کی کشتی پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے اس حد تک خطرناک نہیں تھے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اس کی تحقیقات کرے ۔ واضح رہے کہ اس حملے میں ترکی کے نو امن پسند افراد مارے گئے تھے۔ صہونی حکومت نے مارچ 2014 میں اس جارحیت کا مرتکب ہونے پر ترکی سے سرکاری طور پر معذرت خواہی کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169