اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے مسجدالاقصی کی بےحرمتی پر مبنی غاصب صہیونی حکومت کے تشدد آمیز اقدامات کی مذمت کی ہے ۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اسی طرح مسجدالاقصی کو نمازیوں پر بند کرنے کرنے کی سازش اور اس مقدس مقام کے حامیوں پر صہیونیوں کے حملے کی حمایت کیے جانے کی بھی مذمت کی اور اس کے خطرناک نتائج کے بارے میں خبر دار کیا ۔ مرضیہ افخم نے تمام اسلامی ممالک اور علاقائی اداروں سے صہیونی حکومت کے اس اقدام پر خاموش نہ رہنے اور نیز مسجد الاقصی اور بیت المقدس کا دفاع کرنے کی اپیل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲