اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے عراق کے مرکز میں واقع صوبے بابل کے علاقے جرف الصخر کو غیرملکی مداخت کے بغیر دہشتگردوں سے پاک کیئے جانے کو عراق کی حکومت کی فوجی توانائی کا عکاس قرار دیاہے۔
حسین امیر عبداللھیان نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں اسٹراٹیجک علاقے جرف الصخر کو تکفیری دہشتگردوں سے خالی کرائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی فوج اور رضا کار فورسز کی یہ بڑی کامیابی، تکفیری دہشتگردوں کے وجود سے عراق و شام کے علاقوں کو پاک اور آزاد کروانے کے لئے بہترین مثالی نمونہ ہوسکتی ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ جرف الصخر کے علاقے کو کامیاب طریقے سے کلیئر نے ثابت کردیا کہ عراق کی حکومت اور عوام، اپنی ارضی سالمیت کے دفاع کی بھرپور طاقت و توانائی رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ عراق کی فوج نے عوامی رضاکار فورسز کے تعاون سے عاشورا نامی کارروائی کر کے عراق کے اسٹراٹیجک علاقے جرف الصخر کو دہشتگردوں سے خالی کروالیا ہے اس کارروائی دو سو سے زیادہ تکفیری دہشتگرد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲