اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری نے تاکید کی ہے کہ قصاص ذاتی حق ہے اوراس کا حکومتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد جواد لاریجانی نے ایران ٹی وی چینل دو کے ساتھ گفتگو میں ایران میں قصاص کے بارے میں بعض غیر ملکی میڈیا کی رپورٹوں کے بارے میں کہا کہ قصاص کے خلاف موقف اختیار کرنا قرآن کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے اور حکم الہی مکمل طور پر ذاتی ہوتا ہے اور اس کا حکومتوں سے کوئی تعلق نہیں۔
ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری نے ایران اسلامی کے حوالے سے انسانی حقوق کے دعویدار ممالک کے نظریات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آج جو ملک قرار تھا پسماندہ رہے، مشرق وسطی کی ایک طاقت میں تبدیل ہوچکا ہے اور انسانی حقوق میں اسلامی نظریات کا علمبردار ہے۔
ڈاکٹر محمد جواد لاریجانی نے اسلاموفوبیا اور دیگر ملکوں کے شہریوں کے حقوق کی رعایت نہ کرنے کے مسئلے میں امریکہ کے انسانی حقوق کے خلاف اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ممالک ایران کی ترقی و پیشرفت کو سراہتے ہیں اور ایسا نہیں کہ صرف مغرب اس مسئلے کو جانے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲