13 اکتوبر 2014 - 06:29
داعش علاقہ کی تقسیم کے لئے اسرائیل کا بہترین ہتھیار

لبنان کے وزير خارجہ نے اسرائیل اور شام و عراق میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو ایک ہی سکے کے دو رخ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد علاقہ کی تقسیم کے لئے اسرائیل کا بہترین ہتھیار ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزير خارجہ جبران باسیل نے اسرائیل اور شام و عراق میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو ایک ہی سکے کے دو رخ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد علاقہ کی تقسیم کے لئے اسرائیل کا بہترین ہتھیار ہے۔

لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اور داعش دہشت گرد ، دہشت گردی، تباہی و بربادی پھیلانے اور نسل پرستی میں ایک جیسے ہیں۔ لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی کی طرف سے تباہی رکنی چاہیے اور فلسطین کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش کے اعلی کمانڈر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے اہلکار ہیں جو جہاد کے نام پر مسلمان جوانوں کو گمراہ کررہے ہیں یورپ اور افریقہ میں سلفی وہابیوں کے بڑے بڑے مدارس امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے زیر نظر ہیں اور ان مدارس کا کام ایسے ملاؤں کی تربیت ہے جو اسلام کے نام پر مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف پیدا کریں۔

.......

/169