اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے عراقی سکیورٹی فورسز کی طرف سے سلفی وہابی تکفیریوں پر کاری ضرب وارد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں داعش دہشت گردوں کی نابودی کا آغاز ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز، عوامی رضاکاروں اور قبائل نے ملکر داعش دہشت گردوں پر کاری ضربیں وارد کی ہیں اورعراق کے شمالی شہروں کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔ عراق کے سابق وزير اعظم نوری المالکی نے دیالی، صلاح الدین، طورخورماتو، آمرلی، دجلہ اور جرف الصخر علاقوں کی آزادی پر عراقی قوم اور سکیورٹی فورسز کو مبارک باد پیش کی۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق کو سلفی وہابی دہشت گردوں کا قبرستان بنادیں گے۔
.......
/169