25 ستمبر 2014 - 12:41
برطانوی وزیر اعظم کی ہرزہ سرائی پر ایران کا رد عمل

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شام کے بحران کے حل اور داعش سے مقابلے میں ایران کے کردار کےبارے ميں ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفتر خارجہ کی ترجمان نے مرضیہ افخم نے ایران کے بارے میں برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون کے متضاد بیانات پر شدید تنقدید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ نے علاقہ کے عوام کواسرائيل اورداعش دہشت گردوں کے شر میں مبتلا کررکھا ہے اگر برطانیہ اور امریکہ، داعش دہشت گردوں کی شام میں حمایت نہ کرتے تو علاقے میں دہشت گردوں کا کوئي وجود نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور ایران دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں ہمیشہ پیشقدم رہا ہے۔ یہ برطانیہ ہے جس نے دہشت گردوں کی پشتپناہی کرکے علاقہ کے عوام کو داعش دہشت گردوں کے شر میں مبتلا کردیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزير اعظم نے کل ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ شدید اختلافات ہیں اور ایران دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے لیکن اگرداعش دہشت گردوں کے خلاف اتحاد میں ایران شرکت چاہتا ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔ ادھر ایران پہلے ہی داعش کے خلاف  امریکہ کی سرپرستی میں بننے والے اتحاد میں شرکت کی دعوت رد کرچکا ہے۔ اور ایران نے شام پر امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کے فضائی حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲