اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق زياد نخالہ نے اتوار کو تحریک فتح اور حماس کے درمیان اختلافات جاری رہنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک فتح اور حماس کے درمیان اختلاف، فلسطین کے قومی مفادات اور غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو نقصان پہنچنے کا باعث ہوگا۔ زیاد نخالہ نے غزہ پٹی کی تعمیر نو کے لئے ایک سربراہی نظام تشکیل دینے، اسرائیل کی جانب سے کالونیوں کی تعمیر اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جد وجہد پرتاکید کرتے ہوئے مزيد کہا کہ اگراختلافات جاری رہے تو غزہ میں جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد ممکن نہیں رہےگا۔ ادھر تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن جمال محسن نے کہا ہے کہ تحریک فتح نے اختلافات کے حل اور قومی آشتی کے عمل کی تکمیل کے لئے، غزہ میں تحریک حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کےلئے محمود العالول ، صخربسیسو، اورجبریل الرجوب پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
.......
/169