13 ستمبر 2014 - 17:27
ہم ڈرنے والے ہیں نہ بھاگنے والے، کارکنوں کی رہائی تک کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، علامہ طاہرالقادری

انقلاب دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ کارکنوں پر پی ٹی وی پر حملے کا الزام لگایا گیا۔ کارکنوں سے وحشیانہ سلوک کیا جاتا ہے، اگر کوئی کارروائی کی گئی تو حکومت 24 گھنٹے بھی نہیں رہے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کارکنوں کے ساتھ میرے گارڈز بھی گرفتار کر لیے گئے، تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو بھی گرفتار کر لیا گیا، کارکنوں پر ظلم کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حیرت ہے کارکنوں پر پی ٹی وی پر حملے کا الزام لگایا گیا۔ کارکنوں سے وحشیانہ سلوک کیا جاتا ہے، حکومت آخری سانس لے رہی ہے، اگر کوئی کارروائی کی گئی تو حکومت 24 گھنٹے بھی نہیں رہے گی۔ ہم ڈرنے والے ہیں نہ بھاگنے والے، انشاءاللہ فتح بہت قریب ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنے کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے دھرنے میں بھی علم کی شمع روشن رکھی ہے جبکہ حکومت نے کنٹینرز لگا کر طلباء کے لیے سکول کے راستے بند کر دیئے ہیں۔ انھوں نے کارکنوں کی رہائی تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

.......

/169