اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق زید رعد زید حسین نے امریکہ سے عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خطروں سے اقلیتی قومی و مذھبی اقلیتوں کو بچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ زید رعد نے عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی حیثيت سے اپنی سرگرمیوں کے پہلے دن سخت لہجے میں ایک پیغام بھیجا اور اپنی تقریر میں داعش کے ہولناک جرائم کی مذمت کی۔ انھوں نے شام اور عراق میں داعش کے جاری جرائم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف اقدامات کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس لئے کہ یہ تکفیری گروہ اپنے باطل عقائد و نظریات کے تحت لوگوں کو مرتد قرار دے کر انہیں جلاوطن یا قتل کر دیتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲