23 اگست 2014 - 12:16
ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ایسی حالت میں کہ غزہ کا محاصرہ جاری ہے اور فلسطینیوں کو صیہونیوں سے خطرہ لاحق ہے، فلسطین کی تحریک مزاحمت ہرگز ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ایسی حالت میں کہ غزہ کا محاصرہ جاری ہے اور فلسطینیوں کو صہیونیوں سے خطرہ لاحق ہے، فلسطین کی تحریک مزاحمت ہرگز ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ ذرائع کے مطابق محمود الزہار نے صہیونی فوج اور تحریک مزاحمت کے درمیان جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نئی قرارداد کیلئے یورپ کی کوشش کے رّدعمل میں کہا ہے کہ تحریک مزاحمت کوئی ایسی قرارداد تسلیم نہیں کرےگی جس میں غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کی بات نہیں ہوگی۔ دوسری جانب جہاد اسلامی فلسطین کے ایک عہدیدار اور قاہرہ میں فلسطینی مذاکرات کار وفد کے ایک رکن خالدالبطش نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیلئے فلسطینی وفد سے مصر کی باضابطہ طور پر درخواست کی صورت میں فلسطینی وفد، فلسطینی استقامت کے مطالبات منوانے کی غرض سے مذاکرات کیلئے آمادہ ہے۔ انھوں نے غزہ کا محاصرہ ختم اور غزہ کی گذرگاہیں کھولے جانے کو فلسطینی استقامت کے مطالبات میں سے قراردیا۔

.......

/169