اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم عبدالعزیزآل الشیخ کاکہنا ہےکہ شدت پسند افکاروخیالات اور دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، دہشت گردی کاپہلا شکارمسلمان ہی بنتے ہیں۔ اس کی مثالیں داعش اورالقاعدہ کے ہاتھوں مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم سے دیکھ سکتے ہیں۔مفتی اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکمراں قیادت پراعتماد کااظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف حکومت کی پشت پرکھڑے ہوں اور ہرمشکل مرحلے میں حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے دہشت گردوں کو خبردارکرتے ہوئے کہاکہ وہ اسلام کی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ سعودی شیخ الاسلام کاکہنا ہے کہ داعش اورالقاعدہ جیسے گروپوں کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں اور نہ ہی یہ لوگ ہدایت پرہیں۔
.......
/169