16 اگست 2014 - 13:31
بحرین میں مظاہرین کے خلاف جارحانہ کارروائیاں جاری

بحرین میں اس ملک کی آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ بحرین کی سیکیورٹی فورسیز، مظاہرین کے خلاف جارحانہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں اس ملک کی آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ بحرین کی سیکیورٹی فورسیز، مظاہرین کے خلاف جارحانہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بحرین میں اس ملک کی آل خلیفہ حکومت کی جارحیت، ایسی صورت میں جاری ہے کہ بحرینی عوام نے صراحت کے ساتھ بارہا اعلان کیا ہے کہ جبتک ان کے برحق مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف پرامن مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ قابل ذکر ہے کہ بحرین کے عوام، اپنے بنیادی حقوق کی بحالی اور اپنے ملک میں جمہوری حکومت کے قیام کے خواہاں ہیں جس کیلئے وہ پرامن مظاہرے کررہے ہیں جبکہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسیز ان مظاہروں کو کچلنے کیلئے ہر قسم کے جارحانہ ہتھکنڈے استعمال کرتی آرہی ہے جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی بارہا احتجاج کیا ہے۔

.......

/169