9 اگست 2014 - 11:27
امریکی نائب صدر جو بائيڈن کی عراقی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو

امریکہ کے نائب صدر جو بائيڈن نے عراق کی حساس صورتحال کے بارے میں عراق کے صدر فؤاد معصوم کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے نائب صدر جو بائيڈن نے عراق کی حساس صورتحال کے بارے میں عراق کے صدر فؤاد معصوم کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ کرد پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جو بائيڈن نے عراق کے صدر فؤاد معصوم کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف بغداد اور اربیل کے اتحاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر فضائی حملے کر کے عراق میں دہشتگردی کےخلاف کۓ جانے والے آپریشن کی حمایت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ دہشتگردی سے مقابلے کے بارے میں امریکہ  کی دہری پالیسی برملا ہوجانےکے بعد داعش کے خلاف جنگ میں واشنگٹن کی جانب سے عراق کا ساتھ دیۓ جانے کی بناء پر امریکیوں کو عراق کے مسیحیوں ، ایزدیوں اور دوسرے مذہبی اور سیاسی گروہوں کا ہمدرد قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲