اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے امیدوار عبداللہ عبداللہ نے اس ملک میں صدارتی انتخابات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پرنظر ثانی کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کےمطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ وفد نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے دن ہونے والی گنتی میں عبداللہ عبداللہ کے نمائندے نگرانی کے لئے موجود رہيں گے۔
افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل شفافیت نہ ہونے کے باعث اب تک پانچ بار ملتوی ہوچکا ہے۔
افغانستان کے الیکشن کمیشن کو اکاسی لاکھ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲