اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تحریک حماس کے ترجمان نے غزہ کی سرنگوں کو تباہ کرنے پرمبنی صیہونی وزیر اعظم کے بیان کو صیہونی حکومت کی کمزوری کی علامت قراردیا ہے۔ فلسطین پریس سنٹر کے مطابق سامی ابوزھری نے کہا ہےکہ نیتن یاھو کا یہ بیان کہ غزہ پر حملے سرنگوں کی تباہی کے لئے کئے جارہے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہےکہ قدس کی غاصب حکومت فلسطینی مزاحمت کے مقابل لاچار ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور ملت فلسطین نیتن یاھوکی دھکمیوں سے نہیں ڈرتی اور صیہونی جارحین کو غزہ کے بچوں اور عوام پر جاری مظالم کی قیمت چکانی پڑے گي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲