12 جولائی 2014 - 15:11
امریکی وزیر خارجہ ویانا میں جواد ظریف سے ملاقات کریں گے

امریکی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری ویانا کے دورے میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے ۔

ابنا: ویانا سے نامہ نگار کی رپورٹ کےمطابق امریکی ترجمان وزارت خارجہ میری ہارف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورۂ ویانا کی تائید کرتےہوئے کہا کہ کیری اس دورے میں ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ ہارف نے کہا کہ جان کیری ایسے مسائل کاجائزہ لے رہيں ہیں کہ جن کے بارے ميں گہرے اختلاف پائے جاتے ہيں اور ان اختلاف کا برطرف کیاجانا مذاکرات میں پیشرفت کا باعث بنے گا ۔ انہوں نے کہاکہ جان کیری اسی طرح مذاکرات میں انتہائی اہم آپشنز کے مجموعے کے لئے ایران کے رجحان کا جائزہ لیں گے اور پھر آئندہ کے اقدامات کے بارے میں امریکی صدر بارک اوباما کو تجاویز پیش کریں گے ۔ اسلامی جمہوریۂ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل ویانا میں ہونے والا ہے ۔

.......

/169