11 جولائی 2014 - 12:40
عراقی لڑاکا طیاروں کا دہشتگردوں پر حملہ،158 دھشتگرد ہلاک

عراقی لڑاکا طیاروں نے ملک کے مختلف علاقوں میں بعثی داعشی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی لڑاکا طیاروں نے ملک کے مختلف علاقوں میں بعثی داعشی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر کے ترجمان میجرل جنرل قاسم عطا نے آج العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران ملک میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر عراقی لڑاکا طیاروں کی پرواز کا سلسلہ جاری رہنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران عراقی فوج نے ایک سو اٹھاون دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کی بتیس گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔ دریں اثناء عراق کے صوبۂ نینوا کے قبائل بھی دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے کے لۓ متحد ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دس جون سنہ دو ہزار چودہ سے عراق کے شمالی اور مغربی علاقوں پر دہشتگـرد گروہ داعش کے حملوں کی وجہ سے ان علاقوں میں بدامنی پائي جاتی ہے اور عراقی فوج اپنے ملک کے دہشتگردوں کا صفایا کرنےکے لۓ اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲