14 جون 2014 - 20:20
افغانی حدود سے پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے فائر

پاکستان کے فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ اس ملک کے قبائلی علاقے پر افغانستان سے مارٹر گولے داغے گئے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ پاکستان کے فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ اس ملک کے قبائلی علاقے پر افغانستان سے مارٹر گولے داغے گئے ہیں ۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی اخبارات نے فوجی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہےکہ پاکستان کے قبائیلی علاقے" لوائی شلما" اور لنڈی کوتل پر تین مارٹر گولے داغے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق اس حملے کے بعد خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں ميں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ موصولہ خبروں کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر کرفیو نافذ کیا گيا ہے اس کرفیو کا اطلاق جمعے کی شام 5 بجے سے 40 گھنٹے کے لئے کیا گیا ہے اور اس دوران پاک افغان بارڈر ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے بند رہے گا ۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان گولہ باری کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگي بڑھ گئی ہے اور اس سلسلے میں اسلام آباد اور کابل کے حکام ایک دوسرے پر ان حملوں کا الزام عائد کرتےہیں ۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے گذشتہ منگل کے روز اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر کو طلب کرکے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں مخالفین کے حملوں کے سلسلے میں، اپنی تشویش سے آگاہ کیا ۔

...............

242