8 جون 2014 - 15:18
پاکستان میں فوج آپریشن کئی طالبان ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندہ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں فوج کے آپریشن میں دس طالبان مارےگئے ہيں۔

 پاکستان کے صوبہ سندہ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں فوج کے آپریشن میں دس طالبان مارےگئے ہيں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق گندیاری کےعلاقے میں ہونے والے اس آپریشن میں ایف سی کے جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ اس سرچ آپریشن کے دوران دس طالبان مارے گئےاور ان کے قبضے سےفوج کو بڑی مقدار میں بارودی سرنگیں، دیسی ساخت کےدھماکہ خیز مواد اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ کرکےکم سے کم دس افراد کو قتل کردیا۔ رپورٹ کےمطابق آج کچھ نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد کوقتل کردیا۔ پاکستان میں گذشتہ کچہ عرصے سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز