اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بغلان کے علاقے گذرگاہ نور کے ایک اعلی مقامی عہدیدار نور محمد گذر نے آج کہا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں اڑتیس قصبے اور دیہات اور پانچ ہزار سے زائد رہائشی مکانات، مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جس کی بناء پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ گذشتہ مہینے بھی افغانستان کے شمالی صوبوں بغلان، تخار اور بدخشاں میں آنے والے سیلاب میں ان علاقوں کے عوام کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔ذرائع کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲