اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر جناب حسن روحانی نے آج ڈی پی پروپین ہارمون کی کمرشل پیداوار کے یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال اقتصادی رونق اور استقامتی معیشت کا سال ہے لہذا ہمیں کوشش کرنا چاہیے کہ جو دوائيں ملک میں تیار ہوسکتی ہیں انہیں درامد نہ کیا جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دواسازی کے شعبے میں خود کفیل ہوکر دواوں کی درآمدات سے بے نیاز ہوا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہم ڈی پی پرومین ہارمون مکمل طرح سے باہر سے منگایا کرتے تھے۔ صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ ملک میں بایو ٹکنولوجی کے شعبے میں کافی اچھے کام ہورہے ہیں اور ہمارے ماہرین لیباریٹریز اور دیگر متعلقہ شعبے خود تعمیر کررہے ہیں۔ واضح رہے ڈی پی پرومین نامی ہارمون بدن کی نشوو نما کے لئے ضروری ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲