ابنا: منگل کو امریکی اخبار نے دہشت گرد گروپ مجاہدین خلق منافقین گروہ ایم کے او کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کے محققین کی ایک ٹیم کو سرگرم کر رکھا ہے ۔
بدھ کو اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے ایک بیان جاری کر کے اس رپورٹ کی مذمت کی اور اسے بے بنیاد قرار دیا ۔
یاد رہے کہ ایم کے او کو دنیا کے زیادہ تر ممالک نے دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شام کر رکھا ہے۔
یہ دہشتگرد گروہ ایران اور عراق میں متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔
ایرانی نمائندے کے بیان میں ذکر کیا گیا ہے کہ تہران این پی ٹی کے مطابق ، اپنی ذمہ داریوں پر کھرا اترا ہے ۔
.......
/169