اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار عکاظ نے اپنی آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ اس حوالے سے گرفتار ہونے والے افراد میں سے سات کا تعلق دوسرے ممالک سے ہے اور اس پر الزام ہے کہ وہ مصر کی اخوان المسلمین سے رابطے میں تھے۔ واضح رہے کہ ریاض نے بھی مصر کی اخوان المسلمین کی تنظیم کو دھشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کررکھا ہے۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد سے تحقیقات کا عمل شروع ہوگيا ہے اور الزام ثابت ہونے کی صورت میں ان ملزمان کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا کا حکم سنایا جاسکتا ہے۔ جبکہ غیر ملکی افراد کو سعودی عرب سے فوری طور پر نکالا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲