25 مئی 2014 - 10:08
وزیر داخلہ : ایران، مذاکرات کے لئے ہمیشہ تیار ہے

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایران، اپنی پالیسیوں کو واضح کرنے کے لئے ہمیشہ ہی مذاکرات کو تیار ہے ۔

ابنا: وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی نے صوبہ كردستان کے سنندج شہر میں ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران کے دشمن، جنگ کی دھمکی اور پابندیوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے اور اب انہوں نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران بھی مذاکرات کے لئے تیار ہے ۔ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ وقت میں دنیا کے بہت سے ملک تہران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات قائم کرنے کے خواہش مند ہیں ۔

عبد الرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دنیا کے اہم ممالک میں سے ایک ہے۔

.......

/169