19 مئی 2014 - 11:29
شام: صدارتی انتخابات میں مداخلت، مغربی ممالک پر شدید تنقید

شام کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں مغربی ممالک کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق فیصل مقداد نے اپنے ایک مقالے میں شام کے صدارتی انتخاب کے بارے میں امریکہ اور فرانس اور ان کے بعض اتحادیوں کی پالیسیوں کو دوہرے رویے کی علامت گمراہ کن اور جمہوریت اور انسانی حقوق کے اصولوں کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے فرانس میں ، شام کے شہریوں کو ، شام کے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ میں حصہ لینے کی اجازت نہ دینے پر مبنی پیرس حکومت کے حالیہ فیصلہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ، اپنے ملک کے انتخابات میں حصہ لینے کے شامی شہریوں کے حق سے انہیں محروم کرنے کی فرانس کی کارروائی ناقابل قبول ہے . واضح رہے کہ شام میں تین جون کو صدارتی عہدے کے لئے انتخابات منعقد ہوں گے۔

.......

/169