ابنا: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے آج ایران کے جنوبی ساحلی علاقے بندر عباس میں امن و دوستی بحری بیڑے کے استقبال کے لئے منعقدہ تقریب میں کہا کہ اس بحری بیڑے کو روانہ کرنے کا مقصد و ہدف ہمسایہ ملکوں کے ساتھ فوجی تعاون میں توسیع کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کی تدابیر کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ ایڈمرل سیاری نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی بحری فوج کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد اس بحری بیڑے کی دیگر ذمہ داریوں میں سے ایک تھا۔
.......
/169