28 اپریل 2014 - 16:57
دنیا کے بیس سے زائد ممالک میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے

ہزاروں فلسطینیوں اوریورپی تنظیموں نے گزشتہ آٹھ سالوں کی طرح اس سال بھی غزہ کی پٹی کے محاصرے کی مذمت کرتےہوئے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

ابنا: یورپ میں مقیم ہزاروں فلسطینیوں اور فلسطینیوں کی حامی یورپی تنظیموں نے گزشتہ روز فرانس کے دارالحکومت پیرس،آسٹریا کے دارالحکومت ویانا،ڈانمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن اورجرمنی کے دارالحکومت برلن جیسے یورپ کے بیس سے زائد بڑے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔مظاہرین نےصہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی کے محاصرے کی مذمت کی ہے۔

طے یہ پایا ہے کہ ایک ہفتہ تک یہ مظاہرے جاری رکھیں جائیں گے اوراس دوران،لندن،پیرس، ویانا،روم،جنیوا اوربرلن شہروں کے بڑے بڑے اسکوائرزاورمصراورصہیونی حکومت کے سفارتخانوں کے سامنے یہ احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

قابل ذکرہے کہ یہ مظاہرے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ دنیا کے لوگ غزہ کے بے گناہ لوگوں کے محاصرے کے سخت مخالف ہیں۔

اسی سلسلے میں انگلستان میں فلسطین کے العودہ سنٹر نےاس ملک کے وزیرخارجہ کے نام اپنے ایک خط میں غزہ کی پٹی کی عوام پرہونے والے ان مظالم کی وضاحت کی ہے کہ جو صہیونی حکومت نے گزشتہ سات سالوں سے ان بے گناہ لوگوں کے خلاف ڈھارکھے ہیں۔

.......

/169