ابنا: ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم برطانوی دھشتگردوں نے ایک آن لائن ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں اپنے خاندان والوں سے کہا گیا کہ جنگ جاری رکھنے کے لیے رقم فراہم کی جائے۔ نقاب پوش برطانوی دھشتگردوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان 20برطانویوں کے خاندانوں کی مدد کریں، جو کہ شام میں جاری جنگ کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ بشارالاسد کے مخالف جنگجوؤں نے برطانوی مسلمانون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ مالی مددکرنے کے بجائے فاسٹ فوڈ اور پلے سٹیشن پر رقم خرچ کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔ 2 جنگجوؤں نے برطانوں مسلمانوں سے کہا کہ شام میں پہلے برطانوی خودکش بمبار عبدالوحید مجید اور اس جیسے کئی خاندانوں کی مدد کریں۔ ویڈیو کو شام میں فلمایاگیا۔ ویڈیو میں موجود 2 جنگجوؤں میں سے ایک نے بندوق اٹھائی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یاتو شام میں برطانوی جنگجوؤں کی مدد کی جائے یا پھر ان کے خاندانوں مدد کی جائے۔ انہوں نے برطانوی مسلمانوں سے کہا کہ وہ حسب استطاعت 20 پونڈ، 30 پونڈ، 40 پونڈ یا 50 پونڈ سے شام میں ہلاک برطانوی جنگجوؤں کے خاندانوں کی مدد کریں۔
.......
/169