20 اپریل 2014 - 11:13
حضرت یوسف(ع) کے حرم مطہر پر صہیونی آبادکاروں کا حملہ

غرب اردن کے شمال میں واقع شہر نابلس میں صہیونی آبادکاروں نے حضرت یوسف(ع) کے حرم مطہر پر حملہ کردیا۔

ابنا: فلسطین کے عینی شاہدین کے حوالے سے یوم السابع ویب سائٹ کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے آج علی الصبح نابلس میں حضرت یوسف(ع) کے حرم مطہر پر حملہ کردیا جہاں پھر فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد صہیونی فوجیوں نے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔واضح رہے کہ غرب اردن کے شمال میں واقع شہر نابلس میں صیہونی آبادکار اس سے قبل بھی  حضرت یوسف(ع) کے حرم مطہر پر کئی بار حملہ کرچکے ہیں۔

.......

/169

لیبلز