11 اپریل 2014 - 16:38
ایران اور عراق کے درمیان عدالتی تعاون میں پیشرفت

ایران اور عراق نے عدالتی تعاون پر ایک مفاہمتی میمورنڈم پر دستخط کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔  بغداد میں ایک اجلاس کے دوران ایرانی عدلیہ کے وزیر مصطفی پورمحمدی اور ان کے عراقی ہم منصب حسن الشماری نے عدالتی امور میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت، دونوں ممالک اپنے قیدیوں کی حالت کی جانچ پڑتال اور ان کی حوالگی کے لیے راہ ہموار کرنے کی غرض سے جلد ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دیں گے۔ پورمحمدی نے کہ جو اپنے عراقی ہم منصب کی دعوت پر عراق کے دورے پر ہیں، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر اوسامہ النجیفی سے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران پورمحمدی نے کہا کہ عراق میں ہونے والے انتخابات عراقی عوام اور حکومت کے بہتر مستقبل کی راہ ہموار کریں گے۔ النجیفی نے مزید کہا کہ بغداد تمام شعبوں میں تہران کے ساتھ تعاون میں توسیع کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 اپریل کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات سے ملک میں مزید سیاسی استحکام پیدا ہوگا۔ -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز