24 مارچ 2014 - 19:30
ایران، عید نوروز کے موقع پر جنگی علاقوں کے دورے

سپاہ پاسداران کے ایک اعلی عہدیدار نے خلیج فارس میں دفاع مقدس کے جنگي علاقوں کے دوروں کو سراہا ہے۔

ابنا: واضح رہے کہ ملت ایران، دفاع مقدس میں اپنے جیالے جوانوں کی بہادری کی یادوں کو تازہ رکھنے کےلئے جنگی علاقوں کا دورہ کرتی ہے۔ جنگي علاقوں کا دورہ کرنے والے کاروانوں کو راہیان نور کہا جاتا ہے۔ سپاہ پاسداران میں شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جنرل رمضان شریف نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے جنوب میں واقع جزیرہ خارک، دفاع مقدس کے دوران ایران کی استقامت کا مظہر رہا ہے۔ جنرل رمضان شریف نے کہا کہ آٹھ برسوں کے دوران مسلط کردہ جنگ کے موقع پر تیل کی ترسیل جاری رکھنے کےلئے ہمارے جوانوں نے جو اقدامات کئے  وہ ملت ایران کی تاريخ میں ثبت رہیں گے اور ہماری جوان نسل، ان سے ہمیشہ رہنمائي حاصل کرتی رہے گي۔ واضح رہے کہ عید کے موقع پر اس سال بھی ملت ایران، جنگي علاقوں کے دورے پر گئی ہے۔......./169