ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کا خیال ہے کہ اگر نیک نیتی اور ٹھوس عزم و ارادہ نہ پایا جائے تو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات بے نتیجہ رہیں گے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق جناب محمد جواد ظریف نے آج ایران جاپان پارلیمانی دوستی گروپ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ تہران، نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوا ہے اور اس لحاظ سے کہ وہ کبھی بھی ایٹمی ہتھیاروں اور غیر پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے درپے نہیں رہا ہے اس لئے وہ مطمئن ہے کہ حتمی راہ حل تک رسائی دشوار نہیں ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ میں ایک گروپ یہ سوچتا ہے کہ بائیکاٹ کا فائدہ پہنچےگا، کہا کہ زیادہ دباؤ بھی بے سود اور غیر مفید واقع ہوتا ہے اور امریکیوں کو چاہیئے کہ اس پالیسی کے بے نتیجہ ہونے سے درس حاصل کریں۔ ایران جاپان پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ " ماساھیکو کمورا" نے بھی نومبر ميں ایران اور جاپان کے درمیان سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پرامن ایٹمی ٹکنالوجی سے استفادہ ناقابل انکار امر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک نئي فضا قائم ہوئی ہے اور سب کو مل کر اس کے فروغ اور اس راہ کو جاری رکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ جناب محمد جواد ظریف، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور بین الاقوامی تبدیلیوں کے جائزے کی غرض سے منگل کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پہنچے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511266
اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کا خیال ہے کہ اگر نیک نیتی اور ٹھوس عزم و ارادہ نہ پایا جائے تو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات بے نتیجہ رہیں گے۔