اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ’’لواء ذوالفقار‘‘ کا جنرل کمانڈر شام میں جہادی کاروائیوں کے دوران شہید ہو گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ’’ابوشھد الجبوری‘‘ جو لشکر’’ لواء ذوالفقار‘‘ کے ابتداء سے ہی جنرل کمانڈر تھے شام میں تکفیری دھشتگردوں کے ساتھ جنگ میں جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔عراقی جوانوں پر مشتمل لواء ذوالفقار لشکر کے جنرل کمانڈر کی شہادت کی خبر شامی مخالفین سے وابستہ نیوز ایجنسیوں پر شائع ہوئی بعد از آں لشکر لواء کے مجاہدین نے اس کی تائید کر دی ہے۔انہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں بتایا کہ ابوشھد لواء ذوالفقار کے ۴۰ مجاہدین کے ہمراہ شام کے جنوب میں واقع ’’قنیطرہ‘‘ کے علاقے میں تکفیری دھشتگردوں کے ساتھ ایک خطرناک جنگ میں شہید ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ شام میں تکفیریوں کا مقابلہ کرنے والا دوسرا یہ اہم لشکر ہے جو اس ملک میں حرم اہلبیت(ع) کی حفاظت کرنے میں مصروف جہاد ہے۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲