ابنا: انھوں نے کہا ہے کہ ایران، اندورن ملک یورینیم کی افزودگی کا حق رکھتا ہے اور اسے اس کے اس حق سے محروم کرنا غیر منطقی ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران میں یہ عمل، آئی اے ای اے کی نگرانی میں جاری رہے گا۔ ونڈی شرمین نے کہا کہ ایران کے اس حق کو تسلیم کئے بغیر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان کسی فائنل سمجھوتے کی امید نہیں رکھی جاسکے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کا عمل اگر چہ کافی پیچیدہ ہے تاہم مسئلے کے حل کی تلاش کیلئے کوششیں بدستور جاری رہیں گی۔ منڈی شرمین نے اپنے مقبوضہ فلسطین کے دورے میں بیت المقدس میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک بیس جولائی سے پہلے پہلے مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
.......
/169