ابنا: رپورٹ کے مطابق سعودي عرب صوبہ شرقيہ کے علاقے العواميہ ميں عوام کي بڑي تعداد نے شاہي حکومت کے خلاف مظاہرہ کيا - پوليس اور سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين پر کئي راؤنڈ فائرنگ کردي جس ميں متعدد افراد زخمي ہوگئے -پوليس کي فائرنگ کے بعد مشتعل مظاہرين نے پوليس پر پتھراؤ کيا اور ايک بکتر بند گاڑي کو نذر آتش کرديا - قابل ذکر ہے کہ سعودي عرب کے صوبہ شرقيہ ميں آل سعود کے خلاف مظاہروں ميں ايک بار پھر تيزي آگئي ہے -بيس فروري کو العواميہ ميں پوليس کي فائرنگ ميں دو حکومت مخالف سياسي کارکن شہيد ہوگئے تھے - اس سے ايک دن پہلے ايک نمائشي سعودي عدالت نے سات افراد کو حکومت مخالف مظاہروں ميں شرکت کے الزام ميں بيس سال تک قيد کي سزائيں سنائي تھيں -يہ ايسي حالت ميں ہے کہ سعودي عرب کے انساني حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس ملک کي جيلوں ميں تيس ہزار سے زائد سياسي کارکن کسي مقدمے اور قانوني کارروائي کے بغير ہي جيلوں ميں بند ہيں -العواميہ ميں تازہ مظاہروں ميں لوگوں نے آل سعود کي حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور تمام سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا - سعودي عرب کے صوبہ شرقيہ ميں تين سال سے آل سعود کي حکومت کے خلاف عوام کي تحريک جاري ہے -
.......
/169