29 جنوری 2014 - 20:30
فلمی ڈائریکٹر اکبر زنجانپور: پیغمبر اعظم(ص) فیسٹیول، ایسی مقدس فرصت ہے جس کی ہمیں قدر کرنا چاہیے

ایران کی فلمی دنیا کے ڈائریکٹر اور بہترین اداکار اکبر زنجانپور نے پیغمبر اعظم (ص) انعامی مقابلے کو ایک عظیم اور دشوار کام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کام کی انجام دہی کے لیے دوچنداں ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی فلمی دنیا کے ڈائریکٹر اور بہترین اداکار اکبر زنجانپور نے پیغمبر اعظم (ص) انعامی مقابلے کو ایک عظیم اور دشوار کام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کام کی انجام دہی کے لیے دوچنداں ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہے۔اکبر زنجانپور نے پیغمبر اعظم(ص) انعامی مقابلے کی مینیجمنٹ کمیٹی سے گفتگو میں کہا کہ میں اس عظیم اور مقدس کام کے حوالے سے ویڈیو کلیپس تیار کرنے والے جوانوں کے لیے کامیابی کی امید رکھتا ہوں۔ سیریل مختار نامہ میں جناب مختار کے چچا ’’سعید بن مسعود ثقفی‘‘ کا کردار نبھانے والے اداکار نے مزید کہا: پیغمبر اعظم (ص) فسٹیول ایک مقدس کام ہے کہ جو اس حوالے سے فلمیں بنانے والوں کی ذمہ داری کو مزید بڑھا دیتا ہے اس ذمہ داری کی قدر کرنا چاہیے۔سیریل ولایت عشق میں مامون کے وزیر ’’فضل بن سہل‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس عظیم کام میں خود رسول رحمت (ص) مدد کریں گے کہا: یہ مقدس کام اور یہ راستہ خود ہمیں حرکت میں لانے کا ذریعہ ہے خود یہ راستہ ہمیں توانائی، درک اور شعود دیتا ہے تاکہ ہم اپنی ذمہ داری کو بہتر سمجھ سکیں۔انہوں نے آخر میں کہا کہ جو شخص بھی اس راہ میں قدم اٹھائے گا وہ یقینا کامیاب ہو گا اس لیے کہ اس کا مقصد پاکیزہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات اقدس کے خلاف پروپیگنڈوں اور دشمنوں کی جانب سے  فن و ثقافت کے حربوں کے استعمال کے پیش نظر، پہلے فیسٹیول میں، سرکاری اور عوامی تنظیموں کے تعاون سے شارٹ فلم اور تالیف کتب یا ترجمہ جیسے دو شعبوں میں ’’جایزہ بزرگ پیامبر اعظم (ص)‘‘ کے عنوان سے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا موضوع، پیغمبر رحمت و انصاف حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہے۔ اس انعامی مقابلے میں پہلے تین درجات پانے والوں کو قیمتی جبکہ تمام شرکت کرنے والوں کو بھی نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔مزید تفصیلات کے لیے رجوع کریں: http://www.islamicartz.com/festival/ur  مربوطہ لینکساول درجہ پانے والوں کو سونے کے ۱۴ سکے بطور انعامپیغمبر اعظم(ص) کے عنوان سے شارٹ ویڈیو کلیپ اور تحریرکتاب کے شعبہ جات میں انعامی مقابلے کا اعلانسیکرٹری فیسٹیول کی ملک کے سینئر فنکاروں اور ہنرمندوں سے ملاقات+تصاویرشعبہ شارت ویڈیو کلیپ کے موضوعات اور قوانینشعبہ تالیف کتاب کے موضوعات اور قوانین و ضوابط۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲