17 دسمبر 2013 - 20:30
آل سعود کی خفیہ جیلیں

سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آل سعود نے بہت سی خفیہ جیلیں بنارکھی ہیں۔

ابنا: آل سعود سے وابستہ بعض عرب سفارتکاروں نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں خفیہ جیلیں ہیں جنہیں سی آئي اے چلارہی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان جیلوں میں سو سے زائد قیدی موجود ہیں جن کا تعلق ایشیاء، عرب اور افریقی ممالک سے  ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ایک خفیہ جیل، سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے تبوک میں واقع ہے جس میں  قیدیوں کو سورج کی روشنی دیکھنا بھی نصیب نہیں ہوتا۔ ان قیدیوں کے اہل خانہ کو ان کے بارے میں کچھ بھی نہیں معلوم ہے۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تیس ہزار سے زائد سیاسی قیدی موجود ہیں جنہیں برسوں سے جیلوں میں رکھا گيا ہے اور ان پر کوئي مقدمہ بھی نہیں چلایا جاتا ہے۔

.....

/169