ابنا: سعودی عرب میں اقتدار کی جنگ میں تیزی آگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی شہزادوں کی ایک بڑی تعداد اقتدار کے حصول کے لئے رسہ کشی کی وجہ سے اپنے خاندان کے ہمراہ سعودی عرب کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ المنار فلسطین نامی ویب سائیٹ نے آل سعود کے خاندان کے ایک ہمدرد سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی شہزادوں کی ایک بڑی تعداد سعودی وزیر اطلاعات بندر بن سلطان اور وزیر خارجہ سعود الفیصل کی سعودی تخت پر گرفت مضبوط ہونے کی وجہ سے ملک چھوڑ کر مختلف یورپی ممالک منتقل ہو گئے ہیں۔ ویب سائیٹ کے مطابق یہ افراد چونکہ بندر بن سلطان اور سعود الفیصل سے اختلافات رکھتے ہیں اس لئے انہیں خدشہ ہے کہ کہیں مار نہ دیئے جائیں۔ آل سعود سے قریبی تعلقات کے حامل افراد کا کہنا ہے کہ سعودی بادشاہ کی موت کے ساتھ ہی سعودی عرب میں تخت کے حصول کے لئے ہونے والی جنگ سے آل سعود کے لئے بڑی مشکلات کھڑی ہو جائیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 488722
سعودی عرب میں اقتدار کی جنگ میں تیزی آگئی ہے۔