30 نومبر 2013 - 20:30
صالحي: اراک کا ہيوي واٹر ايٹمي پلانٹ ہرگز بند نہيں ہوگا

ايران کے ايٹمي توانائي کے قومي ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علي اکبر صالحي نے کہا ہے کہ اراک کا ہيوي واٹر ايٹمي پلانٹ کسي بھي صورت ميں بند نہيں کيا جائے گا -

ابنا: ڈاکٹر علي اکبر صالحي نے تہران ميں ايک گفتگو ميں کہا کہ اراک کا ہيوي واٹر ايٹمي پلانٹ ان مراکز ميں شامل ہے جو ايران کي ريڈ لائن ميں آتے ہيں اور کسي کے بھي مطالبے پر اس کو بند نہيں کيا جاسکتا-  انہوں نے کہا کہ اراک کا ہيوي واٹر ايٹمي پلانٹ اسلامي جمہوريہ ايران کي بہت بڑي سائنسي اور ايٹمي کاميابي ہے -ايران کے ايٹمي توانائي کے قومي ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علي اکبر صالحي نے کہا کہ اگر مغرب يہ مطالبہ کرتا ہے کہ اراک کا ہيوي واٹر ايٹمي پلانٹ بند کرديا جائے تو اس کا مطلب يہ ہوگا کہ وہ ايران کے ساتھ ايٹمي معاملے ميں تناز‏عے کا حل نہيں چاہتا -قابل ذکر ہے کہ ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان ہونے والے حاليہ ايٹمي سمجھوتے ميں اسلامي جمہوريہ ايران نے رضا کارانہ طور پر اس بات کو تسليم کيا ہے کہ آئندہ چھے مہينے تک اراک کے ہيوي واٹر ايٹمي پلانٹ ميں توسيع نہيں کرے گا......../169