17 نومبر 2013 - 20:30
روس میں طیارے کا حادثہ، ایران کا اظہار افسوس

اسلامی جمہوریہ ایران نے روس میں مسافر بردار طیارے کے حادثے پر، جس میں باون افراد جاں بحق ہوگئے، افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اس حادثے پر روس کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ بوئينگ 737 قسم کا یہ مسافر بردار طیارہ کل حادثے کا شکار ہوا اور نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے جن میں عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔حادثے کی وجہ ممکنہ طور پرموسم کی خرابی، فّنی خرابی اور پائلٹ کی غلطی بتائی جارہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تاتاریہ کے صدر کے بیٹے اور اسی طرح  اس جمہوریہ کی سلامتی کی تنظیم کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

.......

/169