ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج اسلامی انقلاب کے شہداء اور جانبازوں کے لواحقین سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کے دشمن، ایرانی قوم کے جذبۂ ایثار و فداکاری سے خوف زدہ ہیں اسلئے کہ یہ جذبہ، پوری دنیا میں اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ ایرانی قوم سازشوں کے مقابلے میں مکمل ہوشیار ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے شہداء، ایثار گروں، جانبازوں، اور ان کے لواحقین کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور جانبازوں کی فداکاری کے نتیجے میں ہی آج ایران کی عظمت نمایاں ہے اور ان کے متعلقین نے بھی اپنے ایثار و فداکاری اور عوام کی خدمت کرکے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسی طرح محرم الحرام کے مہینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نواسۂ رسول حضرت امام حسین(ع) بھی سالار شہیداں، معلم انسانیت اور استقامت و جہاد کے علمبردار ہیں۔
.......
/169