29 اکتوبر 2013 - 20:30
سلفیوں اور حوثی قبائل کے درمیان جھڑپ، ۱۰ افراد ہلاک

یمن میں سلفیوں اور حوثی قبائل کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دس افراد مارے جا چکے ہیں۔

ابنا: یمن میں سلفیوں اور حوثی قبائل کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دس افراد مارے جا چکے ہیں۔ فرانس نیوز کے مطابق یمن کے شمالی علاقے دماج میں سلفی گروپ اور حوثیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس میں آخری خبریں آنے تک دس افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ بیس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں موصول ہوئی تھیں کہ یمن کے صدر کی جانب سے تشکیل شدہ ثالثی کمیٹی سلفیوں اور حوثی قبائل کے درمیان اختلافات ختم کروانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ یمن کے صدر علی عبداللہ نے مذکورہ دونوں گروہوں کے درمیان صلح صفائی کے لئے یحیی منصور ابو اصبح کی قیادت میں یہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ یمن کے صوبہ صورہ کے علاقے دماج میں ۲۰۱۱ سے سلفیوں اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں جا ری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲