اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی شکاریوں نے تفریح کی خاطر شکار کھیلتے ہوئے ایک عقاب کو شکار کیا ہے جو مختلف قسم کے جاسوسی آلات سے لیس کرکے لبنان کی فضاؤں میں بھجوایا گیا تھا۔ صہیونی ریاست کے لئے جاسوسی کرنے والا عقاب کسروان کے علاقے میں ایسے شکاریوں کے ہاتھوں شکار ہوگیا جو تفریح کے لئے شکار کھیل رہے تھے۔ المنار ٹی وی چینل کے مطابق اس عقاب کی ایک ٹانگ پر تانبے کی ایک پٹی باندھی گئی تھے جس پر انگریزي زبان میں کندہ کیا گیا تھا: Israel - Tel Aviv University۔ عقاب کے پروں میں ایک آلہ لگا ہوا تھا جو بیرونی ٹرانسمیٹر سے متصل تھا۔ اسرائیل عرصہ دراز سے اس قسم کی روشوں سے جاسوسی کے لئے استفادہ کرتا ہے اور 2010 میں سعودی عرب میں، 2012 میں ترکی اور 2013 میں مصر میں بھی اس قسم کے عقاب پکڑے گئے ہیں جبکہ سوڈانی فوج نے بھی 2012 میں اسرائیل کا ایک جاسوسی عقاب شکار کرلیا تھا جس کی تفصیل کے لئے رجوع کریں:سوڈانی فوج نے ایک جاسوس عقاب کو شکار کرلیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/٭۔٭


