ابنا: ہندوستانی کوسٹ گارڈز نے بحری جہاز کو جمعہ کے روز قبضے میں لیا تھا جب وہ بغیر اجازت کے ہندوستانی سمندری حدود میں داخل ہوا اور جہاز کے عملے سے جب اسلحہ لے کر چلنے کے لئے ضروری اجازت نامہ طلب کیا گیا تو عملہ وہ بھی جمع نہیں کرا سکا۔ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے اعلی آفیسر انند کمار نے کہا کہ بحری جہاز کو اس وقت تک روکے رکھا جائے گا جب تک جہاز پر موجود عملہ ضروری دستاویزات جمع نہیں کرا دیتا۔جہاز میں عملے کے 10 افراد اور 25 سیکیورٹی گارڈز موجود ہیں جن کا تعلق برطانیہ، اسٹونیا، ہندوستان اور یوکرائن سے ہے۔ سی مین نامی یہ بحری جہاز ایک امریکی کمپنی کے زیراستعمال ہے۔
.......
/169