5 اکتوبر 2013 - 20:30
پائیدار امن و سلامتی کا فروغ، ایران کی اسٹریٹجک پالیسی کا حصہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے علاقے و دنیا میں پائیدار امن و سلامتی کے فروغ کو تھران کا رحجان قرار دیا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے علاقے و دنیا میں پائیدار امن و سلامتی کے فروغ کو تھران کا رحجان قرار دیا۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علاءالدین بروجردی نے آج لبنان کی پارلیمنٹ میں ارمنی عیسائیوں کے نمائندے " ھاکویی باگرادونی کے ساتھ ملاقات میں شام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور ایران کی نئی سفارتی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی و عالمی سطح پر پائیدار امن و سلامتی کا فروغ ، اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹراٹیجک پالیسی کا حصہ ہے۔  اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر بروجردی نے شام کے حوالے سے ایران و لبنان کے موقف کو مشترکہ قرار دیا اور کہا کہ شام کے مخالفین کے حامی ممالک نے ، اس ملک میں دھشتگردوں اور تکفیری گروہوں کو ہتھیار فراہم کر کے علاقے حتی اپنے ملکوں کے امن و استحکام کو ٹھوس خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ ڈاکٹر بروجردی نے ایران و لبنان میں الہی ادیان کے پیرو کاروں کے درمیان مذہبی ہماہنگی اور پر امن بقائی باہمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ الہی ادیان کا احترام اور الہی ادیان کے ماننے والوں کے حقوق کا تحفظ ، دین مبین اسلام کی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہے اور ایران و لبنان اس شعبے میں دیگر ملکوں کے لئے مثالی نمونہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ھاکوبی باگرادونی نے اس ملاقات میں شام کے حالات کے بارے میں کہا کہ لبنان علاقے میں پائیدار امن و سلامتی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرگرمیوں کی حمایت کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲